بھٹکل:03؍مئی(ایس اؤ نیوز)بھٹکل کے سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے تعلقہ کے 25رپورٹروں کے درمیان ضروری اشیاء پر مشتمل کٹس کی تقسیم کی۔
کرونا وائرس کے متعلق نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کے دوران گھر سے باہر نکل کر عوام کو حالات کی جانکاری اور اطلاعات دینے میں صحافیوں کا اہم رول رہاہے۔ تعلقہ کے رپورٹروں کی خدمات کا اعتراف کرتےہوئے سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے سانیٹائزر ، ماسک سمیت ضروری راشن کٹس کی تقسیم کی۔ اس موقع پر منکال وئیدیا نے کہاکہ میں مشکل وقت میں لوگوں کے ساتھ ہوں اور آئندہ بھی رہونگا۔ اس موقع پر تعلقہ کے قریب 20 رپورٹرموجود تھے۔۔